جمعہ‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں الیکٹرک بسیں اسی سال چلنے کیلئے تیار

datetime 26  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی اور تین سال کے دوران ان بسوں کی مکمل مینوفیکچرنگ پاکستان میں شروع ہو جائے گی، اگلے 3 سے 5 سالوں میں شائد موبائل بیٹریز کو ریچارج کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

بجلی کی تاریں اور گرڈ اسٹیشن بھی ختم ہو سکتے ہیں۔ڈاؤو پاکستان اور سکائی ول کمپنی کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے لوگ بیمار ہوتے ہیں سردیو ں میں لا ہور میں لاگ گھروں سے نہیں نکل سکتے اتنی الودگی ہو تی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیںہم نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے منزل آسان بنانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دنیا میں بغیر ڈرائیور کے بیسیں چلیں گی جب کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا پہلا ملک ہوگا جہاں الیکٹرک بسیں چلیں گی اسکائی وہیل اور ڈائیو کا مشترکہ معاہدہ ملک کے لیے بڑی کامیابی ہے پاکستان اپنا سپیس مشن اگلے سال بھیجے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کورونا کیس آنے کے بعدماسک باہر سے منگوا رہے تھے لیکن اب ہم ماسک اور دیگر حفاظتی سامان میں خودکفیل ہیںحکومت پاکستان میں سولر اور ونڈ کے ذریعے متبادل توانائی کے ذرائع بڑھا رہی ہے ملکی منصوبہ بندی10 سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی اور ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ترقی کی رفتار میں تیزی لائی جائے گی ۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی طلب کو سامنے رکھتے ہوئے 10 سالہ پالیسی بنانا ہوگی۔

آنے والے 10 سالوں میں ہمارا انرجی کا مسئلہ ہے، پاکستان نے اپنی رینوایبل انرجی پالیسی دی ہے، اس میں ہم سولر اور ونڈ انرجی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے جب کہ اگلے 3 سے 5 سالوں میں شائد موبائل بیٹریز کو ریچارج کی ضرورت ہی نہ پڑے، بجلی کی تاریں اور گرڈ اسٹیشن بھی ختم ہو سکتے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کار اور بس مینوفیکچررز کو اب آگے آنے کی ضرورت ہے۔ سرمایہ کاری مْلک میں تبدیلی لاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چین نجی سیکٹرز میں بھی شراکت داری کے لیے تعاون فراہم کررہا ہے۔قبل ازیں انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ایک اور وعدے کی تکمیل کی طرف بڑا قدم، ڈاؤو پاکستان اور سکائی ول کمپنی کے درمیان پاکستان میں الیکٹرک بسیں لانے کا اسٹریٹجک الائنس آج ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…