غلام سرور واجب القتل کا فتویٰ جاری نہیں کرسکتے فوادچوہدری کی وفاقی وزیر کے بیان پر کڑی تنقید

25  اگست‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کی جانب سے واجب القتل کا لفظ استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حساس معاملات پر واجب القتل کا لفظ استعمال کرنا مناسب نہیں اور وفاقی وزیر کا گزشتہ روز کا بیان جذباتی تھا۔

غلام سرور واجب القتل کے بجائے سزا کے مستحق کا لفظ استعمال کرتے تو اچھا ہوتا کیونکہ وزیر، مولوی اور عام انسان واجب القتل پر کوئی فتویٰ نہیں دے سکتا۔ سزا کا تعین وزیر، مولوی اور عام شہری نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنی بیٹی کو قوم کی بیٹی بنا دیا اور خود لندن میں ہیں۔ حکومت کا سادا سا مطالبہ ہے کہ قوم کا جو پیسہ لوٹا وہ واپس لایا جائے۔نواز شریف پر قتل نہیں بلکہ غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں۔ نواز شریف علاج کے لیے لندن گئے تھے اور اگر اب وہ صحتیاب ہو چکے ہیں تو ان کی وطن واپسی ہونی چاہیے۔بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ماہ میں گاڑیوں کا ابتدائی معیار کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کر دیں گے۔ میرے اندازے سے یہ بہت مشکل کام تھا اور اس میں بہت رکاوٹیں بھی ڈالی گئیں لیکن میں جو ٹھان لیتا ہوں وہ کر کے رہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…