ان ڈور گیمز، جھولے ،تقریری مقابلوں، مارننگ اسمبلی پر پابندی ، طالبعلم اپنا دوپہر کا کھانا گھروں سے لائیں گے 15ستمبر سے سکول کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری

24  اگست‬‮  2020

لاہور( آن لائن )محکمہ صحت نے پنجاب نے 15ستمبر سے سکول کھولنے کیلئے ایس اوپیز جاری کردیے، جس کے تحت سکولوں میں ان ڈور گیمز، جھولے ، اور کھیلوں کی سرگرمیو ں ،تقریری مقابلوں، مارننگ اسمبلی پر پابندی ہوگی ، ماسک پہننا لازمی اورہاتھ ملانے پر پابندی ہوگی، یومیہ بنیاد پر بچوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔

جبکہ طالب علم اپنا دوپہر کا کھانا گھروں سے لائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز زیر غور ہے، اس سے حوالے محکمہ صحت نے ایس اوپیز تیار کرلیے ہیں، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے سکول کھولنے کیلئے ایس اوپیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ایس اوپیز کے تحت سکولوں میں ان ڈور گیمز، جھولے ، اور کھیلوں کی سرگرمیو ں پر پابندی ہوگی۔سیمینارز، تقریری مقابلے اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کی پابندی ہوگی۔سکولوں میں مارننگ اسمبلی منعقد کروانے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ سکولوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ سکولوں کی انتظامیہ کیلئے ضروری ہوگا کہ سکولوں میں صابن اور ہینڈ سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ اسی طرح سانس کی تکلیف میں مبتلا طلبا ، سٹاف کو گھر تک محدود رکھا جائے گا۔ تعلیمی اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں اور سکولو ں میں احتیاطی تدابیر کے تحت 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا جبکہ طالب علموں کے ہاتھ ملانے پر پابندی عائد ہوگی۔ تعلیمی اداروں میں روزانہ کی بنیاد پر بچوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔طالب علم اپنا دوپہر کا کھانا گھروں سے لائیں گے۔ واضح رہے پنجاب میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا ہے، جس کے ساتھ کاروباری اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ عید الاضحی کے بعد 20 دن میں ہم نے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریبا 60 ہزار افراد کی رینڈم سیمپلنگ کی ہے۔ الحمد للہ ان میں سے صرف 95 لوگوں کے کورونا مثبت نتائج آئے ہیں جو کہ 0.16 فیصد بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہمیں احتیاطی تدابیر جاری رکھنی چاہیں تاکہ وائرس کا پھیلا دوبارہ زیادہ نہ ہو۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…