ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی کا حکم ،این سی او سی کی محرم الحرام کیلئے خاص ہدایات جاری

17  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) میں پیر کو اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران عوام الناس کی صحت کے تحفظ کے لئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک طویل مشاورتی عمل کے بعد گائیڈ لائینز پر مشتمل پلان آف ایکشن ترتیب دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اور خاص کر چیف سیکرٹیرز کو ہدایت دی

کہ کوویڈ 19 کے عدم پھیلائو کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات پر عمل درآمد، خلاف ورزی پر کارروائی اور جرمانوں سمیت تمام اقدامات بروئے کار لائی جائیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے ماسک کے استعمال اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی علاقوں میں جانے والے سیاحوں کو موبائل ٹیسٹنگ کیمپوں کے ذریعہ اسپاٹ ٹیسٹنگ یقینی بنائی جائے۔ فورم کو بتایا گیا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر 27 ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…