لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کردی۔شیخ رشید نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر یوم آزادی کا کیک کاٹا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ابھی تو عثمان بزدار سے کوائف مانگے گئے
ہیں، ابھی اُن پر الزام نہیں لگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے نیب پرپتھراؤکرکے اپنی زمینوں سےتوجہ ہٹائی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھاکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی ہے، عمران خان کے 3 سال مکمل ہونے تک ملک معاشی طورپر مضبوط ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔