جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

کے پی کے حکومت عمران خان کو ماموں بنا گئی آج عمران خان سے نامکمل بی آرٹی کا افتتاح کروایا جارہا ہے بڑے انکشافات

datetime 13  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان آج پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کرینگے ، لیکن معلوم ہوا ہے کہ منصوبے میں شامل تین ڈپوز، کمرشل پلازے اور سائیکل ٹریک پر تاحال کام مکمل نہیں کیا جا سکا ۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کا دعویٰ ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے تاہم زمینی حقائق یہ ہیں کہ منصوبہ میں شامل تین ڈپوز پر کام تاحال جاری ہے۔ جبکہ چمکنی، ڈبگری اور حیات آباد ڈپوز پر پارک اینڈ رائیڈ اور کمرشل پلازوں پر کام بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکا۔سائیکل ٹریک بی آر ٹی منصوبہ کا حصہ ہے تاہم خیبربازار سے ڈبگری تک تقریبا ًدو کلومیٹر تک ہی سائیکل ٹریک مکمل ہو سکی ہے۔ سائیکل کے لیے 32 اسٹیشنز قائم کیے جانے تھے لیکن صرف 6 اسٹیشنز پر ہی کام مکمل ہوسکا ہے۔بی آر ٹی منصوبہ میں 32 اسٹیشنز قائم کئے جانے تھے جن میں ایک اسٹیشن کو کم کرکے 31 کر دیئے گئے۔حکومت نے سبسڈی کے بغیر منصوبہ چلانے کا دعویٰ کیا تھا تاہم کمرشل پلازے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بسیں چلانے کے لیے بجٹ میں دو ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…