اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی نے نبی آخر الزماں ؐکے نام کیساتھ سرکاری و غیر سرکاری دستاویزات میں بھی لفظ خاتم النبین ؐلازمی لکھنے کی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ بدھ کو قرارداد وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی۔پہلے منظور کی گئی قرارداد
میں صرف سرکاری کتابوں میں لفظ خاتم النبین ؐلکھنے کا کہا گیا تھا۔ بدھ کو متفقہ قرارداد میں غیر سرکاری دستاویزات میں بھی لفظ خاتم النبین ؐلکھا جائیگا۔قرارداد میں شعر ”کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں،یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں“۔ بھی لکھا گیا ہے۔