تحریک انصاف (ن) لیگ کے نقش قدم پر حکومت کا ایک اور موٹر وے بنانے کا اعلان کام کب شروع ہوگا؟وفاقی وزیر مراد سعید نے خوشخبری سنا دی

12  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ کراچی حیدر آباد موٹر وے درست طریقے سے نہیں بنایاگیا ہے چترال دیر موٹر وے مارچ سے شروع ہوگی ، پانچ بڑے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کررہے ہیں،یہ منصوبے سندھ ،بلوچستان جنوبی پنجاب کے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ ایم ایل ون کے بارے میں ایک نیا کلچر شروع ہوا ہے،کہا جاتا کہ نیا پروجیکٹ شروع ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ فلاں حکومت نے اس کے بارے میں سوچا تھا، ایم ایل ون منصوبہ پشاور سے کراچی تک ہے، اس منصوبے کی ایک ہفتہ قبل حکومت نے منظوری دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کو خوش خبری دیتا ہوں کہ اس سال سکھر حیدآباد موٹر وے کا کام شروع کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کراچی حیدآباد موٹر وے درست طریقے سے نہیں بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ چترال دیر موٹر وے مارچ سے شروع ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ دیر چترال کو سی پیک کا حصہ بنانے کا مطالبہ ہوتا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ بڑے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ منصوبے سندھ ،بلوچستان جنوبی پنجاب کے ہیں۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاکہ کراچی چمن کوئٹہ کی شاہراہ کو منظور کرالیا گیا ہے، یہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا منصوبہ ہے، کوہاٹ سے ڈی آئی خان سڑک پر کام شروع ہوچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…