ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

نوازشریف کا بلڈ ٹیسٹ کرتے وقت کون سا کیمیکل زیادہ ڈال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے پلیٹ لیٹس انتہائی کم آتے ہیں؟شہباز گل نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گرنے کی وجہ بتا دی ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ  بلڈ سیمپل میں کلوٹنگ روکنے کے لیے کیمیکل ای ٹی ڈی اے استعمال ہوتا ہے۔

ای ٹی ڈی اے کی مقدار بلڈ سے زیادہ ہو تو رپورٹ میں پلیٹ لیٹس گرجاتے ہیں، نواز شریف کے سیمپل میں ای ٹی ڈی اے کی تعداد بڑھائی گئی جس سے پلیٹ لیٹس گر گئے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کسی لیب سے مل کر یہ کھیل کھیلا، ای ٹی ڈی اے بڑھا دیا گیا، بلڈ کا سیمپل کم کیا گیا، رپورٹ میں بلڈ سیلز اتنے کم آئے کہ ہمارے ڈاکٹرز کو بھی لگا نواز شریف کی زندگی خطرے میں ہے۔شہباز گل کے مطابق جھوٹی رپورٹ وزیراعظم نے دیکھی تو انسانی ہمدردی پر نواز شریف کو علاج کے لیے جانے کی اجازت دی، اب یہ تو پتا چل گیا نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے۔ نواز شریف کو جھوٹ بول کر باہر بھاگنے میں مدد کرنے والوں کا احتساب ہوگا، حکومت پنجاب ای ٹی ڈی اے کے معاملے کی تحقیقات کریگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…