لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کرونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈائون کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر میں شادی ہالز ریسٹورنٹس کاروباری مراکز سمیت پبلک ٹرانسپورٹ اور ہر قسم کا کاروبار پیر کے دن سے شروع کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کا اجراء محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے سیکرٹری محمد عثمان نے جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں 23 مارچ سے 9 اگست 2020 لاک ڈائون لاگو رہا ہے۔ تاہم جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کاروباری اداروں کو کرونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت کاروبار کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔