ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

کروناوبا میں کمی، گیم الٹی پڑگئی، موقع پرست تاجروں اور سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے‎

datetime 8  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا سے بچاؤ کے لیے فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزر، گلوز میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے اندازے غلط ثابت ،کیسز میں مسلسل کمی آتے ہی موقع پرست سرمایہ کاروں اور تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ، شہریوں نے کیسز میں کمی کے ساتھ ہی ماسک اور دیگر سامان کی خریداری ترک کردی۔

تفصیلات کے مطابق فیس ماسک کی مانگ میں مسلسل کمی کی وجہ سے بلیک میں 1400 روپے میں فروخت ہونے والا این 95 ماسک قیمت کم ہوکر ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہورہاہے، اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کٹس خریدنے والی نجی لیبارٹریز کو بھی کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے،نیبولائزر، آکسیجن سلنڈر سمیت دیگر آلات کی مانگ میں مسلسل کمی سے کاروباری افراد کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہاہے۔کرونا سے بچاؤ سامان کی راولپنڈی میں ڈیمانڈ اینڈ سپلائی گروپ سے منسلک کاروباری شخصیت نے بتایا کہ کرونا کے پاکستان میں کرونا کی شدت سامنے آتے ہی سینکڑوں موقع پرست سرمایہ کاروں نے کرونا سے بچاؤ اور کرونا کے علاج میں استعمال ہونے والے ماسک، پی پی ایز، جراثیم کش ادویات اور دیگر آلات میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی تھی تاکہ اربوں روپے نفع حاصل ہوسکے لیکن گیم الٹی پڑگئی اور حیران کن طور پر کرونا ایکسپرٹ و عالمی اعداد وشمار کے برعکس پاکستان میں کرونا متاثرین میں نہایت تیزی سے کمی ہونا شروع ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…