اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا کم ہوتے ہی وفاقی حکومت کے بڑے فیصلے پارکس، تفریحی مقامات، ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلرز، مزارات، سینما، تھیٹرز، پبلک پارکس جم، کلب، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھولنے کا اعلان، مارکیٹوں کے پرانے اوقات کار بحال

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات اور شادی ہالز سمیت دیگر شعبہ جات اور کاروبار کھولنے کا اعلان، نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا وبا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد اسد عمر نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا وبا میں کمی ہوگئی اور صورت بحال بھی کافی بہتر ہے، حکومت نے لاک ڈائون میں اور نرمی کرتے ہوئے مزید شعبہ جات کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسد عمر نے بتایا کہ 8 اگست سے سیاحتی مقامات جبکہ 10 اگست سے پارکس، تفریحی مقامات ایکسپو ہالز، بیوٹی پارلرز، مزارات، سینما، تھیٹرز، پبلک پارکس، جم، کلب، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھول دیے جائیں گے ،15 ستمبر سے شادی ہالز کھولے جاسکتے ہیں اور ہوٹلز میں بھی شادی کی تقریبات ہوسکتی ہیں۔ روڈ ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جارہا ہے تاہم میٹروسروسزمیں کھڑے ہوکرسفرکی اجازت نہیں ہوگی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دفتری اوقات کار بھی معمول کے مطابق بحال کیے جارہے ہیں اور تمام مارکیٹیں پرانے سسٹم کے مطابق کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے، ان کے لیے وقت کی پابندی اور ہفتہ و اتوار کی چھٹی ختم کی جارہی ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیاہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…