منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

رمضان شوگرملز ریفرنس شہبازشریف اورحمزہ شہبازپر فردجرم عائد

datetime 6  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعلیٰ ومسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے سماعت 27اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا ء سے دلائل طلب کرلیے۔

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کی ۔ نیب پراسکیوٹر نے کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد ہونی چاہیے، قانون کے مطابق ملزمان کے وکلا ء کے پاس کوئی جواز موجود نہیں ۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکم دیا تھا کہ اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہونی ہے، ٹرائل کے دوران گواہوں کو عدالت میں پیش کریں گے۔حمزہ شہباز کے وکیل نے کہا ایک موقع دے دیں آج فرد جرم عائد نہ کریں، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا یہ کیس بڑی دیر بعد فرد جرم کے لیے فکس ہوا ہے، اگر آپ 10 گھنٹے بھی بحث کریں گے میں سننے کے لیے تیار ہوں، آپ آج ہی دلائل مکمل کریں، فرد جرم سے متعلق فیصلہ آج ہی کرتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ جج صاحب یہ جھوٹا کیس ہے، پنجاب کے عوام کی دس سال خدمت کی ہے، میں نے دل سے پنجاب کے عوام کی خدمت کی، احسان والی بات نہیں کر رہا، میں عوامی نمائندہ تھا، میرا حق بنتا تھا، میں لوگوں کی خدمت کروں۔شہباز شریف کا کہنا تھا 12 سال تنخواہ لی نہ پٹرول کے پیسے، اربوں روپے کی سرمایہ کاری پاکستان لے کر آیا، مجھے اس کیس میں پھنسایا گیا ہے۔جج صاحب قانون پر عملدرآمد کا آپ سے بہتر کون جان سکتا ہے۔ ایک جانب کھربوں روپے کے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے۔

دوسری جانب میں ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا؟۔عدالت نے فرد جرم عائد کر دی ۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی و صوبائی رہنما ،اراکین اسمبلی اور کارکنان کی بڑی تعداد اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کے لئے احتساب عدالت پہنچے لیکن انہیں آگے جانے سے روکدیا گیا۔پولیس کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کی مناسبت سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور احتساب عدالت کی طرف جانے والے راستوں کو بیرئیر اور خار دار تاریں لگا کر بند رکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…