کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں یوم استحصال کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں ہونے والے دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔شہر قائد میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف یوم استحصال کے موقع پر ریلی نکالی گئی تھی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق دھماکے
کی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ رینجرز نے ریلی کو آگے جانے سے روک دیا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز فوری طور پر حرکت میں آئیں اور موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ موقع پر بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔