ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، وفاقی کابینہ نے پاکستان کا نیا سرکاری نقشہ منظور کرلیا جس میں مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا گیا ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی کابینہ نے متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دیدی ،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک اور پاکستان کے آفیشل نقشہ کی تیاری اور اجراء کی منظوری دیدی گئی ہے ۔منگل کے روز وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وباء کیخلاف حکومتی اقدامات ، ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بھی زیر بحث رہی ۔شرکاء نے کورونا وباء کیخلاف حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں کابینہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک پاکستان کی منظوری دے دی گئی،پاکستان کے آفیشل نقشہ کی تیاری اور اجراء کی منظوری بھی دی گئی ہے،نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارگردگی پر بریفنگ دی ۔میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر کابینہ کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا، گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر کابینہ کے شرکاء کو اعتماد میں لیا گیا ۔کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نوبھی کردی گئی۔کابینہ کو اقتصادی ترقی اور معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی۔وزارت آئی ٹی کے ماتحت یوایس ایف کمپنی کیسی ای اوکی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کے چئیرمین کی تقرری بھی کر دی گئی ہے ، پی آئی اے کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید کردی گئی۔ کابینہ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…