جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

تانیہ ایدروس تو عہدے سے فارغ لیکن کیاپاکستان ڈیجیٹل فائونڈیشن کاعلم عمران خان کو تھا ؟ جہانگیر ترین معاملے پر کھل کر بول پڑے، اہم انکشافات

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی روف کلاسرا نے یوٹیوب چینل پر جاری تجزیے میں کہا ہے کہ تانیہ ایدروس کے استعفے اورپاکستان ڈیجیٹل فائونڈیشن معاملہ پرجہانگیر ترین نے مجھ سے رابطہ کرکے اپنا موقف پیش کیا ہے۔

جہانگیر خان ترین نے تانیہ ایدروس اور اپنے درمیان کسی قسم کی بزنس پروجیکٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا پاکستان کے تحت بنائی جانے والی ایک فائونڈیشن تھی جس کا سرکاری پیسے سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اس کا مقصد منافع بنانا نہیں تھا، اس منصوبے میں عمران خان کی مرضی اور منشا ءبھی شامل تھی اور وہ اس سے لاعلم نہیں تھے۔جہانگیر خان ترین کا مزیدکہنا تھا کہ جب ڈیجیٹل پاکستان کا منصوبہ عمران خان کو پیش کیا گیا تو انہیں یہ بہت پسند آیا ، اس منصوبے میں دنیا بھر سے آئی ٹی ایکسپرٹس کو پاکستان لاکر ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا جانا تھا لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ تھی کہ ان ایکسپرٹس کو دینے کیلئے بھاری تنخواہیں قومی خزانے سے نہیں نکالی جاسکتی تھیں، اسی لیے ایک فائونڈیشن بنائی گئی جس میں بل گیٹس فائونڈیشن سے پیسے آنے تھے اور ان پیسوں سے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا نا تھا۔ میری یہ غلطی تھی مجھے اپنا نام اس فائونڈیشن سے نہیں جوڑنا چاہیے تھا۔میرے خلاف پارٹی میں ایک مضبوط لابی کام کررہی ہے وہ ہر معاملے میں عمران خان صاحب کے کان میرے خلاف بھرتے ہیں، لیکن میں نے تین ماہ پہلے ہی اس فائونڈیشن سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…