وزیراعظم نے اہم فیصلوں سے پہلے ہی عندیہ دیدیا تھا آنے والے 4،5 ماہ میں کیا ہونے جارہا ہے؟فواد چوہدری نےپیشگی بتا دیا

30  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آنے والے چار پانچ ماہ میں وزیراعظم بڑے فیصلے کرینگے ،عمران خان کے سوا کسی اور سے اصلاحات کی توقع نہیں رکھ سکتے، وزیراعظم نے اہم فیصلوں سے پہلے ہی عندیہ دیدیا تھا،جب تمام اضلاع کو فنڈز جاری نہ ہوں گے، سندھ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ استعفیٰ دینے والے دونوں معاونین خصوصی اپنا موقف دے چکے ہیں، تانیہ ایدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، انہوں نے اس وجہ سے استعفیٰ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے ادویات درآمدکے معاملے سے صحت سے زیادہ فنانس ڈویژن کا تعلق ہے اور بھارت سے ادوایات درآمد سے ڈاکٹر ظفرمرزاکا تعلق نہیں، آرٹیکل 91 کے مطابق آپ کے موقف سے وزیراعظم متفق ہوں گے تو آپ کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم کے پاس اپنے اختیارات بھی ہیں اور ایگزیکٹو اتھارٹی بھی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سے اصلاحات کی توقع نہیں رکھ سکتے، وزیراعظم نے اہم فیصلوں سے پہلے ہی عندیہ دیدیا تھا، چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران اسماعیل کو کراچی کے معاملات پر خدشات ہیں، سندھ حکومت این ایف سی پرگلے پھاڑ پھاڑ کر بات کرتی ہے لیکن سندھ حکومت سہولیات دینے کیلئے تیار نہیں، جب تمام اضلاع کو فنڈز جاری نہ ہوں گے، سندھ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…