موبائل سگنلز کا مسئلہ ، کمپنیوں کی جانب سے ہائیکورٹ کو بڑی یقین دہانی کرادی

14  جولائی  2020

لاہور ( این این آئی)موبائل کمپنیزکی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کو موبائل سگنلز کے مسئلے کو رواں ماہ کے آخر تک حل کرنے کی یقین دہانی کر ادی گئی جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ہائیکورٹ کے احاطے میں موبائل ٹاور لگانے کی اجازت طلب کرنے پر کہا ہے کہ ہم ہائیکورٹ کی زمین بیچیں گے اورنہ لیز پر دیں گے ۔

موبائل کمپنی نے حل ڈھونڈنا ہے اور سگنل کا مسئلہ حل کرنا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس محمد قاسم خان ین استفسار کیا وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے عدالت میں موجود ہیں ۔جس پر چیف جسٹس محمد قاسم خان کو بتایا گیا کہ وفاقی وزیر کابینہ میٹنگ کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جبکہ چیئرمین پی ٹی اے عدالت میں موجود ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی وزیر کے جواب میں تضاد ہے، انہوں نے اپنے جواب میں لکھا ہے ان کے پاس اختیار نہیں کہ وہ موبائل سگنلز کے معاملے کو دیکھیں ۔دوسری جانب وفاقی وزیر نے ہی متعلقہ حکام کو معاملہ حل کرنے کے لیے خط بھی لکھا ہے ۔عدالت میں وفاقی وزیر کے نمائندے نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ غلطی نہیں ہوئی آپ نے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ،یہ تو توہین عدالت ہے ،وفاقی وزیر نے تو خود اپنے جواب پر دستخط کیے کیا انہوں نے دیکھا نہیں ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وکیل وزیر کے مبہم جواب بارے عدالت میں جواب جمع کرائیں ۔موبائل کمپنی کے وکیل نے کہا کہ وکلا ء نے اپنے دفاتر میں ایمپلی فائر لگا رکھے ہیں ۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ جب موبائل سگنل نہیں ہوں گے تو وکلا ء کے پاس کوئی اور آپشن نہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر کوئی وکیل ،وزیر یا سیکرٹری کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا ،اگر کوئی غیر قانونی کام ہو رہا ہے تو ایف آئی اے کارروائی کرے ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ میرے اپنے چیمبر میں بھی انٹرنیٹ ٹھیک نہیں چل رہا ۔موبائل کمپنیز کے وکیل نے کہا کہ اگر وکلا ء ایمپلی فائر اتروا دیں تو سارا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ بچوں کے آن لائن امتحانات ہو رہے ہیں لیکن سگنلز کی وجہ سے بہت مسائل آ رہے ہیں ۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ وفاقی وزیر کو بتا دیں کہ آئندہ عدالت میں غلط بیانی کی کوشش کی تو کارروائی ہو گی ۔موبائل کمپنیز کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اس ماہ کے آخر تک موبائل سگنلز کا مسئلہ حل کر دیں گے جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…