پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈائون کا آغاز

10  جولائی  2020

لاہور(این این آئی) لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا ، پنجاب کے جن 7 شہروں کے مختلف علاقوں میں 24 جولائی تک سمارٹ لاک ڈان کا آغاز کیا گیا ہے ان میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی شامل ہیں۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیل ہونے والے علاقوں میں کوئی پبلک ٹرانسپورٹ استعمال نہیں ہوگی۔ ضروری کام کے لیے ایک شخص کو ٹرانسپورٹ پر آمدورفت کی اجازت ہوگی۔ سیل ہونے والے مقامات میں تمام سرکاری، نجی دفاتر اور شاپنگ مالز بند رہیں گے، تاہم بینکوں کو کھلا رکھنے اور ریسٹورٹنس پر ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔لاہور میں اے ٹو بلاک ٹائون شپ، ای ایم ای سوسائٹی، چونگی امر سدھو کے بازار سے ملحقہ علاقہ بند رہے گا۔ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاوسنگ سکیم، واپڈا ٹائون، جوہر ٹائون سی بلاک اور گرین سٹی میں سمارٹ لاک ڈائون کر دیا گیا۔راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ، گلستان کالونی، رینج روڈ ایریا، لین چار پی آئی اے کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔ حکام کے مطابق سمارٹ لاک ڈان ایریاز میں بنیادی اشیائے ضروریہ بدستور میسر رہیں گی۔ ملتان میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کالونی، پیراں غیب روڈ، حور بناسپتی ملز، کسٹم آفس کالونی کلمہ چوک کو بند کیا گیا۔فیصل آباد میں وارث پورہ چوک، ڈی ٹائپ کالونی، منڈی کوارٹر، علامہ اقبال کالونی، رضا آباد، رضا گارڈن، ایڈن گارڈن، عبداللہ گارڈن، النجف کالونی کے کمرشل اور رہائشی علاقوں کو بند کر دیا گیا۔

مسلم ٹان بی بلاک، مسلم ٹائون آئی، مدینہ ٹائون کے تین بلاک، آمنہ آباد، نصار کالونی سمن آباد، پیپلز کالونی 1 میں سمارٹ لاک ڈائون لگا دیا گیا۔گوجرانوالہ کے علاقے واپڈا ٹان، پیپلز کالونی کے چار بلاکس میں لاک ڈان کیا گیا۔ جڑانوالہ میں لاہور روڈ سے ملحقہ تمام گلیاں اور نیا بازار، مین بازار کھرڑیانوالہ بشمول سلطان مارکیٹ اور نیو شاپنگ سنٹر بند ہوں گے۔ مین بازار، موککانا مارکیٹ، مسجد بازار، چرچ سے نشاط سنیما چوک تک کے روڈ کو بند کر دیا گیا۔سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں توصیف مارکیٹ، الیوسف پلازہ، روراس روڈ میانہ پورہ، قیوم سٹریٹ، شہاب پورہ اور مظفر پور میں  سمارٹ لاک ڈائون کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…