جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سزا کی کوئی حیثیت نہیں، نواز شریف نے سزا ختم کروانے کیلئے درخواست تیار کر لی، تہلکہ خیز فیصلہ

datetime 8  جولائی  2020 |

لندن (آن لائن) جج ارشد ملک کی برطرفی، نوازشریف نے سزا ختم کروانے کیلئے درخواست تیار کرلی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عہدے سے برطرفی کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر خواجہ حارث نے سزا کیخلاف درخواست تیارکرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق درخواست میں وفاق اور احتساب عدالت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشدملک کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے،

نوازشریف کوارشدملک نے سزا اور جرمانے کا حکم سنایا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سزا سنانے والا جج عہدے سے برطرف ہوتو سزا کی کوئی حیثیت نہیں، سزا کالعدم قرار دی جائے۔ درخواست میں کہا ہے کہ آئینی طورپرسزا سنانے والا جج عہدے سے برطرف ہو تو سزا کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں نوازشریف کی اپیل بھی زیرسماعت ہے، عدالت نواز شریف کی سزا کو کالعدم قرار دے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے وکالت نامے پر دستخط کرکے خواجہ حارث کے حوالے کر دیا ہے۔دوسری جانب لاہورہائیکورٹ سے ویڈیواسکینڈل کیس میں برطرف احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے بحالی کیلئے جوڈیشل سروس ٹریبونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ارشد ملک برطرفی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی جوڈیشل سروس ٹربیونل میں اپیل دائر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو ویڈیو اسکینڈل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے سات رکنی بنچ نے برطرف کردیا ہے۔ جس کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نوکری کی بحالی کیلئے ساتھی ججز اور وکلاء سے مشاورت شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق جج ارشد ملک نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل سروس ٹربیونل میں اپیل کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…