پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کیسے روکا؟ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو اپنے تجربات سے آگاہ کردیا

datetime 8  جولائی  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا تاہم کورونا وائرس کی وبا کے دوران مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا، ہمیں ملکر مزدوروں کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنا نی ہو گی،چھو ٹے طبقے کی مشکلا ت دیکھتے ہو ئے ہم نے سمارٹ لاک ڈائون کیا ۔

معیشت سے جڑا ایک بڑا حصہ خود سے کمانے والا تھا اور ہمارا مزدور طبقہ رجسٹرڈ نہیں تھا۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کے تحت عالمی کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے کچھ ممالک میں یہ کم ہوکر دوبارہ تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ کچھ میں یہ بلندی پر ہی موجود ہے، لہٰذا ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ ایک مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ معاشرے کے ایک اہم طبقے مزدوروں کے حالات کو دیکھا جاسکے۔انہو ں نے کہا کہ لا ک ڈائون نے سب سے زیادہ مزدورں کو متاثر کیا پو ری دنیا میں مزدوروں کے لئے مشکل وقت ہے کیو نکہ لاک ڈائون ہو تے ہی متوسط طبقہ بے روز گار ہو گیا اور لا ک ڈائون میں غریب خاندانوں کیلئے خوراک کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو گیا چھو ٹے طبقے کی مشکلا ت دیکھتے ہو ئے ہم نے سمارٹ لاک ڈائون کیا اور ایک طرف ہم نے تعلیمی ادارے، شادی ہالز، کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی لگائی تاہم دوسری طرف ہم نے تعمیرات اور زراعت کے شعبوں کو کھولنے کی اجازت دی کیونکہ تعمیراتی شعبے سے بہت بڑی تعداد وابستہ ہوتی ہے۔پاکستان کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ایک طرف ہم نے لاک ڈاؤن نافذ کیا اور یکسوئی سے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کی کیونکہ ہم جانتے تھے کہ اگر یہ وائرس اچانک پھیلا تو ہمارا نظام صحت جواب دے جائے گا اور ہم نے اس طرح وائرس کی رفتار کو کم کیا ۔

دوسری طرف مسئلہ یہ تھا کہ معیشت سے جڑا ایک بڑا حصہ خود سے کمانے والا تھا اور ہمارا مزدور طبقہ رجسٹرڈ نہیں تھا جبکہ جب ہم نے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تو اچانک ان لوگوں کی بڑی تعداد بیروزگار ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس مسئلے کا سامنا تھا کہ ان مزدوروں کے خاندان یومیہ اور ہفتہ وار اجرت پر انحصار کرتے تھے اور اگر یہ لوگ کمائیں نہیں تو یہ بھوکیں رہیں گے اس وجہ سے ہمیں ابتدائی 2 سے 3 ہفتوں میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ لوگ بھوک کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس کے بعد ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا اور چھو ٹے طبقے کیلئے کیش پروگرام کا ا ٓغاز کیا مختصر وقت میں پا کستان میں کبھی اتنی بڑی کیش گرانٹ نہیں دی گئی ہمارے بر عکس بھارت نے کرفیو لگایا ااور وہا ں بے روزگاری کی صورتحال ابتر ہو ئی ہم دعا کرتے ہیں کہ ویکسین آے تاکہ وائرس پر قابو پا یا جا سکے ہمیں ملکر مزدوروں کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنا نی ہو گی اس وقت کاروبار دیوالیہ پن کا شکا ر ہے بیرون ملک مقیم شہریو ں کیلئے بھی حکمت عملی بنا نا پڑے گی مشکل وقت میں کانفرنس کے انعقاد پر شکر گزار ہو ں ہمیں ایک دوسرے کے تجربات سے استعفادہ کر نا ہو گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…