لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کی جانب سے سنائی جانیوالی سزا کو عدالت میں چیلنج کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ہفتہ کے روز مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اور مرکزی رہنما احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں پارٹی کے سینئر عطاء اللہ تارڑ ،رانا ارشید سمیت دیگر رہنمائوں سمیت آئینی و قانونی ٹیم نے شرکت کی ۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی
کی جانب سے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی برطرفی کے حوالے سے کئے گئے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف ہر سیاسی محاذ پر آواز بلند کرے گی۔ اجلاس میں نواز شریف کی سزا کو عدالت میں چیلنج کرنے پر بھی غور کیا گیا ،آئینی و قانونی ٹیم نے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی پر باہمی مشاورت کی گئی۔