اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنس اور ٹیکنالوجی کےوفاقی وزیرفواد چوہدری نے عید الاضحی سے متعلق بھی دعویٰ کردیا ۔فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 21 جولائی کو ذوالحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دور بین سے واضح طور پر دیکھا جا سکے گا
جب کہ چاند کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کلینڈر کےمطابق عیدالاضحی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چاند کی لوکیشن کے لیے آپ’’رویت‘‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔فواد چوہدری کے اس دعویٰ پر مفتی منیب کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا۔