حالیہ پٹرول کی قلت پر تشویش کا اظہار،اوگرا ہو یا کوئی ادارہ ذمہ داروںکو انتباہ جاری وزیراعظم عمران خان کا سخت فیصلے کا اشارہ، آئندہ24گھنٹوں میں اہم فیصلے متوقع

9  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اوگرا حالیہ بحران میں بحیثیت ریگولیٹر ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ منگل کو کابینہ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا،وفاقی کابینہ نے ملک میں پٹرول کی مصنوعی قلت کا نوٹس لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین نے

معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھا دیا۔ وزراء نے استفسار کیا کہ پٹرول بحران کون پیدا کر رہا ہے؟ ،اوگرا حالیہ بحران میں بحیثیت ریگولیٹر ناکام دکھائی دے رہا ہے۔بعض کابینہ اراکان کے وزیر توانائی عمر ایوب سے بھی سخت سوالات کئے،وزیراعظم عمران خان نے بھی حالیہ پٹرول کی قلت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران سخت فیصلے کرنے ما اشارہ دیدیا پٹرول کی قلت کے معاملے پر آئندہ 24 گھنٹوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ اوگرا ہو یا کوئی ادارہ، ذمہ داروں سے رعایت نہیں کی جائے گی ۔کابینہ ارکان نے پرائیویٹ ہسپتال مافیا کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔ وزراء نے کہاکہ پرائیویٹ اسپتال مافیا غریب عوام کو لوٹنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید اور فیصل واوڈا نے معاملہ کابینہ کے سامنے اٹھا دیا ۔ وفاقی وزراء نے کہاکہ پرائیویٹ ہسپتال مافیا کورونا کے چکر میں عوام کی جیبوں تک ہاتھ ڈال رہے ہیں،۔صوبائی حکومتوں کو انتظامی معاملات بہتر کرنے کی ہدایت کی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…