لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے10 سالہ زرعی آمدن اور اس پر دئیے گئے ٹیکس ریکارڈ کی تفصیلات سامنے آ گئیں ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی دستاویزات بارے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے دس سال کے دوران 8 کروڑ 1 لاکھ 1 ہزار 705 روپے کمائے جبکہ اس دوران 1 کروڑ 10 لاکھ 21 ہزار 89 روپے ٹیکس دیا۔ دستاویزات کے مطابق شہباز شریف کی سب سے کم آمدنی 2019 میں 25 لاکھ رہی
جس پر 3 لاکھ 33 ہزار 250 روپے جمع کرائے گئے ۔ 2009 میں شہباز شریف کی آمدنی 30 لاکھ جبکہ ٹیکس 3 لاکھ 93 ہزار جمع کروایا گیا۔شہباز شریف نے سب سے زیادہ کمائی 2011 میں 1 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار 705 روپے کی جبکہ سب سے زیادہ ٹیکس 2011 میں 27 لاکھ 82 ہزار 500 جمع کروایا گیا ۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ 6 سال سے بشمول شہباز شریف کی آمدنی کم ہوئی اور ٹیکس بھی کم دیا۔گزشتہ 3 سال میں شہباز شریف نے 88 لاکھ کمائے جبکہ 12 لاکھ 9 ہزار 250 روپے جمع کروائے گئے ۔