اسلام آباد (این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ کی اہم تجاویز سامنے آ گئیںجس کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا ذدائع کے مطابق مختلف شعبوں میں ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے سخت اقدام کیے جائیں گے ،آئندہ مالی سال کیلئے 4600 ارب روپے تک کا ٹیکس با آسانی حاصل کر لیا جائے گا ،آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معاشی سرگرمیوں سست روی کا شکار رہیں گی ،ٹڈی دل سے خریف کی فصلوں کی شرح نمو متاثر ہو سکتی ہے ،آئندہ مالی سال کے دوران
حکومتی اخراجات کو مزید کم کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں اور فرنیچر کی خریداری پر پابندی عائد رہے گی ، نئی مستقل نوکریوں کو بھی مؤخر کرنے کو فیصلہ کرلیا گیا ،موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ میں کمی مشکل ہے،۔ ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں سود کی ادائیگیوں کے بجٹ کو کم نہیں کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی آئی ایم ایف کی تجویز مسترد ہو گئی ،اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافہ ممکن نہیں ،اگلے بجٹ میں ٹارگٹڈ سبسڈیز دی جائیں گی