لاہور( آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے اثاثہ جات اورمنی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی،امجدپرویزایڈووکیٹ نے شہبازشریف کی جانب سے درخواست دائرکی ،درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب نے بدنیتی کی بنیادپراثاثہ جات کیس بنایا۔
منی لانڈرنگ کے الزامات بے بنیادہیں،تفتیش کے مرحلے میں نیب سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے ،نیب حکام کو تمام دستاویزات اور سوالوں کے جواب بھی دے دیئے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کاخدشہ ہے،لہٰذاعبوری ضمانت منظورکی جائے۔یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں نیب نے کل طلب کررکھا ہے ۔