منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب اسمبلی کے ہوٹل میں اجلاس سے اضافی طورپر2 کروڑ کا خرچہ ،فواد چوہدری کے صبر کا پیمانہ لبریز کرگیا،اہم مشورہ دیدیا

datetime 31  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بارپھر اسمبلیوں کے مواصلاتی سیشن منعقد کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ ایک درجن سے زائد ارکان پارلیمنٹ کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اسمبلی کے براہ راست اجلاسوں کے بعد ارکان پارلیمان میں کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں کرنا پیسے کا ضیاع ہوگا، پنجاب اسمبلی کے ہوٹل میں اجلاس سے اضافی طورپر دو کروڑ سے زائد اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکنالوجی سے فائدہ کیوں نہیں اٹھا رہے، براہ راست اجلاس کی بجائے ورچوئل سیشن کا انعقاد کیا جائے، مواصلاتی سیشن سے اخراجات اور بیماری کے خدشات سے بچا جا سکتا ہے۔فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں غیر ملکی ڈراموں کی بجائے پاکستانی پروڈکشن کو مضبوط کرنے کا مشورہ بھی دیا، ان کا کہنا تھا کہ حیران ہوں کہ پی ٹی وی ہوم غیرملکی پرڈکشن کے ڈراموں پر نازاں ہے، پاکستانی پروڈکشن پر فوکس کرنا ہوگا، ایسا نہ ہوا تو غیرملکی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کردیں گے، غیر ملکی ڈرامہ امپورٹ کرنا ہمیشہ سے سستا رہا ہے مگر غیر ملکی ڈرامہ پاکستانی پروگرامنگ کو تباہ کردے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…