جہاز تباہ ہونے سے پہلے کیا ہوا؟خوفناک حادثے میں معجزانہ بچ جانے والے ظفر مسعود نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

  ہفتہ‬‮ 23 مئی‬‮‬‮ 2020  |  10:36

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والوں میں بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفرمسعود بھی شامل ہیں، روزنامہ جنگ کے مطابق ظفر مسعود نے بتایا کہ طیارہ کریش ہوا تو میں سیٹ سمیت باہر جاگرا، مجھے کوئی ہوش نہیں رہا ، کچھ لوگوں نے مجھے اٹھایا تو اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میں زندہ ہوں، نیم بے ہوشی کی حالت میں مجھے لوگوں کی آوازیں سنائی دیں کہ یہ زندہ ہے زندہ ہے، اس کے

بعد مجھے سی ایم ایچ ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں میں دوبارہ بے ہوش ہوگیا ۔ان کے ایک عزیز نے بتایا ظفر مسعود کا کہنا ہے کہ جہاز کے لینڈنگ سے قبل اچانک دھماکے کی آواز آئی اور جہاز گر پڑا ،وہ بے ہوش ہوگئے، آنکھ کھلی تو وہ ہسپتال میں تھے۔ ان کے ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے،ظفر مسعود نے ہوش میں آتے ہی ڈاکٹر سے فون لے کر اپنی والدہ سے بات کی، ان کے بھائی بھی گلستان جوہر کے ہسپتال میں ان کے ساتھ ہیں، ان کے جسم پر جلنے کا کوئی زخم نہیں، صرف خراشیں آئیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎