جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

’’صوبیدار کی ماں کی آنکھ‘‘میں کرنل کی بیوی ہوں، تمہاری یہ اوقات کہ تم کرنل کی بیوی کو روکو،سوشل میڈیا پر خاتون کی پولیس اہلکار سے بد تمیزی ، ویڈیو وائرل‎

datetime 21  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہزارہ موٹر وے چیک پوسٹ پر ایک خاتون کی سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل،تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ خاتون کی گاڑی سمیت کئی دیگر گاڑیا ں ہزارہ موٹرے وے چیک پوسٹ پرکھڑی ہیں ۔

لیکن خاتون وہاں موجود اہلکار کواپنا تعارف کرنل کی بیوی کے طور پر کرواتی ہے اور کہتی ہے کہ ڈنڈے کوہٹایا جائے اور ہمیں جانے دیا جائے لیکن ان سے اہلکار انتظار کرنے کی ہدایت کر تا ہے اور کہتا ہے کہ نائب صوبیدار کو بتایا ہے میں نے ، خاتون آگے سے جواب دیتی ہے کہ ” نائب صوبیدار کی ماں کی آنکھ ، میں کرنل کی بیوی ہوں ۔“اس کے بعد پولیس اہلکارواپس اپنے افسر سے بات کرنے کیلئے مڑتا ہے اتنی دیر میں وہ خاتون گاڑی سے باہر نکلتی ہے اور ہنگامہ شروع کر دیتی ہے ۔خاتون کو چیک پوائنٹس کے بلاکس کے پاس کھڑا دیکھ کر اہلکار واپس مڑتا ہے اور خاتون سے کہتا ہے کہ آپ انتظار کریں ، دس گاڑیاں اور بھی کھڑی ہیں ، باجی آپ انتظار کریں ، خاتون نہایت غصے کے انداز میں کہتی ہیں کہ ” میں نے اپنا تعارف کروا دیاہے ، میرے لیے اتنا کافی ہے ، اسے ہٹائو ورنہ میں نیچے گرا دوں ۔“اہلکار بار بار یہی دہراتا رہتا ہے کہ آپ انتظار کریں میں آپ کو جانے کا راستہ دوں گا لیکن خاتون کسی صورت ایک منٹ انتظار کرنے کیلئےبھی تیار نہیں ہوتی اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھ پڑنے کی کوشش کرتی ہے اور آخر میں خاتون زبرد ستی اہلکاروں کے سڑک پر موجود خالی ڈرم کو اٹھا اٹھا کر پھینکتی ہے اور اپنے ساتھ نوجوان لڑکے کو گاڑی آگے لانے کیلئے کہتی ہے ۔اس دوران ان کی گاڑی کے آگے پولیس والا آ کر کھڑ ا ہو جاتاہے تاہم خاتون نوجوان کوڈرائیونگ سیٹ سے اتارتی ہے اور زبردستی وہاں سے گاڑی چلا کر لے جاتی ہے ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…