اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ورلڈ اکنامک فورم کا اہم ترین ہنگامی اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی سرپرستی کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کو پہلی مرتبہ سونپی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے
ذریعے ورلڈ اکنامک فورم کی صدارت اور خطاب کریں گے۔ جبکہ زمبابوے کے وزیراعظم بھی ساتھ ہی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم سے کلیدی خطاب بھی کریں گے۔ دنیا بھر کے سربراہان مملکت، سربراہان حکومت اور عالمی رہنما اجلاس میں شریک ہوں گے۔