جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

آخری عشرے میں مساجد آباد کریں، نماز عید بھی باجماعت پڑھیں، مفتی تقی عثمانی نے بڑی اپیل کردی

datetime 18  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مسلمان رمضان المبارک کے آخری عشرے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے باجماعت نمازوں سے مساجد کو آباد کریں اور نماز عید بھی ادا کریں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں مفتی تقی عثمانی نے لکھا کہ عالمگیر وبا کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ طویل ہوتی جارہی ہے اور ایسی صورتحال میں نہ کاروبار زندگی روکا جاسکتا ہے اور نہ ہی اجتماعی عبادتوں کو بند رکھا جاسکتا ہے۔مفتی تقی عثمانی نے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ بابرکت ماہِ رمضان کے

آخری عشرے کے باقی مبارک لمحات کو غنیمت جان کر بےخوف خطر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مساجد کو آباد کریں اور عبادتوں اور دعاؤں کا خاص اہتمام کریں۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ پرامید ہیں کہ حکومت اپنی ذمہ داری اور مسلمانوں کے جذبات کا احساس کرتے ہوئے مساجد میں عبادات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ملک و ملت کی بہتری، عالمی وبا کے خاتمے اور ملک سے انتشار کے خاتمے کیلئے حکومت اور شہری اپنا کردار ادا کریں اور ان مقاصد کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…