جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امتحانات تو نہیں ہونگے ، میٹرک ، انٹر کے بعد کون سی کلاس تک کے طلبا کو بھی پرموٹ کردیا چاہئے؟وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کردیا

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بچوں کی صحت کی وجہ سے اسکولوں پر پابندی برقرار رکھی ہے اور امتحانات بھی منسوخ کیے ، گزشتہ امتحانات کے نتائج پر بچوں کے نتائج مرتب کیے،پرائیویٹ اسکول بھی امتحانات لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ہمارا خیال ہے 8 کلاس تک بچوں کو پروموٹ کر دینا چاہیے۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر نے کہا 25 فیصد ایسے طلبہ ہے جن کے مخصوص مسائل ہیں ان پر بھی جلد فیصلہ ہوگا۔

امتحانات نہیں ہوں گے، گزشتہ امتحانات کے نتائج پر پروموٹ کردیا جائے گا۔شفقت محمود نے کہا کہ 9 ویں اور 10 ویں جماعتوں سے متعلق بھی 2 ،3 دن میں اعلان کردیں گے، ملک کے 29 فیصد بورڈز سے تجاویز مانگی ہیں جو 2 ،3 دن میں مل جائیں گی، سپلیمنٹری طلبہ سے متعلق بھی 2 سے 3 دن میں پالیسی دے دی جائیگی۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول میں بھی بچوں کو پروموٹ کر دینا چاہیے، اس وقت پرائیویٹ اسکول بھی امتحانات لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، ہمارا خیال ہے 8 کلاس تک بچوں کو پروموٹ کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک کی نسبت پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد کم ہے حکومتی پالیسی اور اقدامات کی وجہ سے پاکستان میں کرونا نہیں پھیلا۔شفقت محمود نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنے گریبان میں بھی جھانک کر دیکھنا چاہیے، خواجہ آصف کے پاس لفاظی گفتگو کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان شروع سے کہہ رہے تھے ہمیں لوگوں کی بھوک کو بھی دیکھنا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن صرف اپنی سیاست چمکانے کیلئے ایسی باتیں کررہی ہے، اپنی سیاست چمکانے کیلئے اپوزیشن اس قسم کی باتیں کررہی ہے، لوگوں کی بھوک ختم کرنی ہے، روزگار فراہم کرنا چاہیے۔شفقت محمود نے کہا کہ غریب عوام کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہمیں اس طرف بھی دھیان دینا ہے۔

حکومت نے لاک ڈاؤن ختم نہیں کیا نرم کیا ہے، امریکی اور یورپی ممالک میں بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے، لوگ بھوک سے مررہے ہیں اس لیے یورپی ممالک لاک ڈاؤن نرم کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو لوگ کی بھوک کی فکر نہیں بس سیاست چمکا رہی ہے، بھارت سے دوائیاں منگوانے کا فیصلہ ہوا تھا منگوائی نہیں گئی تھیں، کابینہ نے بھارت سے کسی بھی قسم کی ٹریڈ کی اجازت نہیں دی تھی، کابینہ کو بھارت سے دوائیاں منگوانے کی تجویز دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے دوائیاں منگوائی گئی ہیں تو اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، مجھے یقین ہے کابینہ کے فیصلے کے خلاف کوئی کام نہیں ہوا ہوگا، میری اطلاع ہے بھارت سے دوائیاں درآمد نہیں کی گئیں، کرپشن یا بے ضابطگی میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…