اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی بیروزگار افراد کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کررہےہیں، بےروزگاری افرادہمیں ایس ایم ایس کرسکتےہیں، ٹائیگرفورس کےذریعے معلومات اکھٹی کریں گے، چھوٹے کاروبار کی مدد کےلیے پروگرام لارہےہیں، اوورسیز پاکستانی واپس آنا چاہتےہیں، کئی ممالک میں پاکستانی مزدورہیں جو واپس آنا چاہتےہیں،
بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،ہماری ذمےداری ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا خیال رکھیں، تمام سفارتخانوں کو کہا ہےکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کریں۔اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ چھوٹا کاروبار امدادی پیکج سے 35 لاکھ چھوٹے کاروبار مستفید ہوں گے، پیکج کےلیے 50 ارب روپے رکھے گئےہیں، چھوٹے کاروبار کے 3 ماہ کے بجلی بل حکومت ادا کرےگی۔