اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔کابینہ اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں میں لاک ڈاؤن پر بھی بریفنگ دی گئی۔تعمیراتی شعبے کے لیے سیلز ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پاورسیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے مینارٹیز کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائش گاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔پالیسی کے تحت وقت سے پہلے ریٹائر ہونے والے ملازمین چھے ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو قومی فیصلوں کے بارے میں اعتماد میں لیا۔