پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کی کورونا سے اموات پر اظہار افسوس ، بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات کی اطلاع پر عمران خان انتہائی رنجیدہ ، لواحقین کیلئے اہم ترین اعلان کر دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے نے بیرون ملک پاکستانیوں کی کورونا سے اموات پر اظہار افسوس اورلواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات کی اطلاع پر میں بیحد رنجیدہ ہوں،

رب کریم سے کورونا وائرس میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگوہوں۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے اور کام کرنے والے لاتعداد پاکستانیوں کی کرونا کے باعث اموات کی اطلاع پر میں بیحد رنجیدہ ہوں۔ بہت سے پاکستانی تو وبا کیخلاف عالمی جنگ کے دوران اگلے مورچوں پر لڑتے لڑتے موت کی آغوش میں چلے گئے، میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں رب کریم سے کورونا وائرس میں مبتلا اپنے ہم وطنوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگوہوں، آپ سب ہماری دعاؤں کاحصہ ہیں، ہم آپ کوکبھی فراموش نہیں کرسکتے کہ ارضِ پاک سے کہیں دورآپ ہمارے فخر کاسامان اور اپنی ترسیلات و عطیات سے پاکستان کی ترقی میں نہایت اہم کردار ادا کرنے والا ہمارا عظیم ترین اثاثہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…