ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوںکو12ہزار روپےملنا شروع ،رقم لینے کیلئے کہاں کہاں سنٹرز قائم کئے گئے اورانکی ٹائمنگ کیا ہیں؟پڑھئے تفصیلات

datetime 9  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت کے احساس پروگرام کا آغاز ہوہوگیا، مستحق خاندانوں میں امدادی رقم تقسیم ہوگی، احساس پروگرام کے تحت مستحقین کیلئے مختلف سرکاری اسکولز میں سینٹرزقائم کیے گئے ہیں جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے، امدادی رقوم کی تقسیم کے لئے محکمہ تعلیم سمیت بینک کا عملہ تعینات رہا، ہر مستحق خاندان کو بائیومیٹرک تصدیق کے بعد 12000 روپے کی امدادی رقم دی جائیگی۔

مستحقین خواتین کی سہولت کے لیے ان کے گھروں کے قریب سینٹر بنائے گئے ۔حکومت کے قائم کردہ مراکز اور نجی بینک کے اے ٹی ایمز کے ذریعے یہ رقم ملے گی۔ حکام کے مطابق احساس پروگرام کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ امداد کے حصول کے لئے 8171 پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے اب تک 4 کروڑ چالیس لاکھ پیغامات موصول ہوچکے ہیں۔ملک بھر میں 17 ہزار مقامات سے رقوم دی جائیں گی، پہلے مرحلہ میں 23 لاکھ خاندانوں کو امداد دی جائے گی، اگلے اڑھائی ہفتے تک 144 ارب روپے تقسیم کئے جائیں گے، مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو اس پروگرام کے تحت پیسے فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ایک روز قبل کہا تھا کہ احساس پروگرام میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، احساس امدادی پروگرام کے تحت ہر خاندان میں سے ایک فرد کو یہ امداد ملے گی، کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کام کرے گی،وہ غریبوں کی نشاندہی کرے گی اور ان کی مشکلات کے ازالہ میں تعاون فراہم کرے گی،ٹائیگر فورس احساس پروگرام کے تحت غریبوں کی 8171 پر ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کرے گی، یہ فورس کسی بھی علاقہ کے لاک ڈائون کی صورت میں وہاں لوگوں کو خوراک اور اشیاء خورونوش فراہم کرنے کی ذمہ دار ہو گی۔

معاون خصوصی سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ رقم کی ترسیل بائیو میٹرک تصدیق کے بعد ہوگی،حقداروں کی نشاندہی کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کی، 8171 پر قومی شناختی کارڈ کا نمبر سینڈ کیا جائے، ایس ایم ایس15مرحلوں سے گزرے گا، ہر مرحلے پر ایس ایم ایس نوٹی فکیشن آئے گا، کسی مسئلے کی صورت میں 080026477 ہیلپ لائن پر کال کی جاسکتی ہے، حکومت نے 8171 پر ایس ایم ایس سروس چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…