ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریض 7سے 10دنوں میں صحت یاب، پاکستانی ڈاکٹر نے کورونا وائرس کی دوا بنا لی

datetime 1  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی ڈاکٹر جان عالم نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا ۔ ڈاکٹر جان عالم کا کہنا ہے کہ میرے پاس کورونا وائرس کا علاج موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایک ایسی دوا بنائی ہے جس سے کورونا وائرس7 سے 10دن تک مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ جان عالم کا کہنا تھا کہ یہ دوائی لیکویڈ ڈراپس کی صورت میں ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے پہلے فلو ہوتا ہے جس کے بعد کورونا وائرس جسم کے مختلف حصوں میں اپنا گھر بنا لیتا ہے۔ تاہم جو دوائی میں نے بنائی ہےاس سے کورونا وائرس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ جان عالم کا کہنا ہے کہ ڈراپس کو ناک کے دونوں طرف چار چار قطرے ڈالے جائیں گے تو فلو دس منٹ کے اندر ٹھیک ہو جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ کورونا وائرس کو بھی مات دی جا سکے گی۔ان کا کہنا تھا کورونا پھیپھڑوں پر بھی حملہ کرتا ہے اور نالی میں جم جاتا ہے جس کے باعث سانس لینے میں بھی دشواری ہوتی ہے۔ اسکے لئے میری بنائی گئی دوائی ڈال کر اگر بھاپ لی جائے تو یہ سانس کی نالی کو بھی کھول دے گا۔بھاپ ہر گھنٹے لینا ہوگی۔ دس دنوں کے اندر مریض بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔ جان عالم کا کہنا تھاکہ میں چاہتا تو دنیا کے کسی اور ملک میں جا سکتا تھا اور اربوں روپے کما سکتا تھا تاہم میں نے اپنی ملک کی خدمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جان عالم کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہو کہ پاکستان اس دوائی کو پوری دنیا میں ایکسپورٹ کرے۔ پورے دنیا پاکستان کو یاد رہے اور سراہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دوائی کسی فارمہ کمپنی کے ذریعے تیار نہیں ہو گی بلکہ میں اس کو خود تیار کروں گا میں نے چھوٹی سی لیب بنا رکھی ہے اور اپنی ٹیم کو الرٹ کردیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…