عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر کس نے چلوائی؟ ایک ایک کر کے تمام کردار سامنے آ گئے،حیرت انگیز انکشافات

29  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کے کرونا ٹیسٹ کے معاملے پر سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ یہ خبر غلطی سے نہیں چلی بلکہ چلوائی گئی تھی۔اس وقت میڈیا میں کچھ لوگوں کے اپنے مفادات ہیں۔

وہ ان خبروں کو ہوا دے رہے ہیں۔پہلے یہ خبر چلوائی گئی کہ وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس ہوگیا ہے، یہ خبر اس وقت چلوائی گئی جب وہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت تمام وزراء بھی موجود تھے۔یہ خبر پہلے چلوائی گئی،بعدازاں اس کی تردید بھی خود ہی کروادی اور کہا گیابرطانوی وزیراعظم کی جگہ عمران خان کا نام لکھا گیا۔اس طرح سے یہ ایک خطرناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔اس کھیل میں ہمارے کچھ دانشور دوست اور کچھ اپوزیشن کے لوگ شامل ہیں جن کے اپنے مفادات ہیں۔ان سے بس یہی گزارش ہے کہ کہ پوری زندگی سیاست کرنے کے لئے پڑی ہے اس وقت ایسا مت کریں۔خیال رہے کہ برطانوی سیٹلائٹ چینل کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،دوسر ی جانب پاکستان تحریکِ انصاف نے برطانوی میڈیا پر چلنے والی وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…