اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹرG13/4میں ایک خاتون کرونا وائرس کی وجہ سے چل بسی ، سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کرونا سے محفوظ لباس پہنے ہوئے عملہ کہہ رہا ہے کہ خاتون کی موت کرونا وائرس سے ہوئی ہے ، بعد میں لاش کا معائنہ کیا جارہا ہے،اس سے پہلے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہزاد ٹائون کے علاقے میں کورونا کا ایک اور کیس سامنے آگیا
جس کے باعث علاقے کوسیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو لاہور سے آئے تبلیغی جماعت کے رکن میں کورونا کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے شہزاد ٹائون کو جزوی لاک ڈائون کردیا تاہم کسی کو علاقے میں آنے یا جانے کی اجازت نہیں ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہاکہ علاقے کے دیگر افراد کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے، بھارہ کہو اور شہزاد ٹائون میں کیسز کی تعداد 16 ہوگئی،علاقے کے لوگ گھروں میں رہیں۔