اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ائیرمارشل ارشد ملک کو بطور سی ای او پی آئی اے کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی ائیرلائن کے چیف ایگزیکٹو ارشد ملک کی تعیناتی پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئیسندھ ہائیکورٹ نے ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے کے طور پر کام کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا جس پر ایک بار پھر اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ سے ارشد ملک کو کام جاری
رکھنے کی اجازت دینے کی استدعا کی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کورونا وائرس بیرون ملک سے بذریعہ ائیرپورٹ آیا، یہ پی آئی اے اور حکومت کی نااہلی سے ہوا، اس وقت ہر جگہ ملک میں کرونا کی بات ہو رہی ہے، اگر سکیورٹی کا یہ حال رہا تو کون سی بیماریاں ملک میں آجائیں گی۔بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا کے بعد چیف ائیرمارشل ارشد ملک کو کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔