لاہور (آن لائن) سعودی عرب کے محکمہ خارجہ نے اقامہ رکھنے اور ملازمت کرنیوالے پاکستانیوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دینے کے بعد اب فیملی ویزہ رکھنے والے اور وزٹ ویزرہ رکھنے والے پاکستانیوں کو بھی سعودی عرب کے لئے سفر کی اجازت دے دی ہے۔ تاہم سعودی حکام نے مسافروں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ صرف پی آئی اے اور سعودی ایئرلائینز کے ذریعے سفر کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ
سعودی حکام نے کرونا وائرس کے پیش نظر مختلف کیٹیگریز کا ویزہ رکھنے والے مسافروں پر سعودی عرب میں داخلے کے حوالے سے پابندی عائد کر رکھی تھی۔ مزید برآں سول ایوی ایشن حکام نے ملک بھر سے تہران، دمام، بحرین اور مدینہ جانیوالی پروازوں کو منسوخ کردیا ہے جبکہ محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اس وقت پنجاب کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کا کوئی کنفرم مریض زیر علاج نہیں ہے۔