جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم ڈٹ گئے، آئی ایم ایف کا دباؤ مسترد کردیا، اندرونی کہانی میں دھماکہ خیز انکشاف

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کم ہونے سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا دباؤ مسترد کر دیا۔ موصول اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے ڈٹ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ چاہتاتھا کہ پٹرول،بجلی اور گیس قیمتیں بڑھیں تاہم وزیراعظم نے قیمتیں کم نہ کرنے کی ایڈوائس ماننے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے حوالے سے آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا دبا ؤمسترد کر دیا اور پٹرولیم قیمتوں میں کمی کیلئے براہ راست ہدایات دیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں ہونا چاہیے، گزشتہ حکومت پہلے ہی غریبوں کو لوٹ چکی ہے اب مزید غریب طبقے کا مزیداستحصال نہیں ہونے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپیکمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر 111.60 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کمی کے بعد 122.26 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد نئی قیمت77.51 روپے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے کی کمی کے بعد 92.45 روپے ہوگئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…