اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

آنے والے دنوں میں اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان ،حکومت نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں،آنے والے دنوں میں اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی کاوشوں سے اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کی کوششیں اور کاوشیں رنگ لا رہی ہیں،آنے والے دنوں میں اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گی۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے بیانیے کو آج دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کا نظریہ جیتا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ نریندر مودی نے بھارت میں نفرت کے بیج بوئے،عوام کا درد رکھنے والے اپوزیشن لیڈر لندن کے بجائے پاکستان آ کر عوام کا درد بانٹیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ عوام کا درد رکھنے والے سیرو تفریح کے بجائے عوام میں موجود ہوتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجی ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…