اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر ہونے والی کمی کافائدہ 100 فیصد عوام تک نہیں پہنچایا بلکہ ٹیکسوں کی صورت میں روک لیا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق عالمی قیمتوں کے تناظر میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی 12 سے 14 روپے ہونا تھی لیکن حکومت نے عوام تک فائدہ صرف 40فیصد منتقل کیا جبکہ باقی 60 فیصد فائدہ ٹیکسوں میں ردو بدل کر کے روک لیا گیا ۔ہائی سپیڈ ڈیزل
پر ٹیکس 7 روپے 5 پیسے فی لٹربڑھا دیا گیاہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل پر ٹیکس 18 سے بڑھا کر 25 روپے 5 پیسے کر دیا گیاہے ۔جہاں تک پٹرول کی بات ہے تو اس پر بھی ٹیکس میں 4 روپے 75 پیسے فی لٹراضافہ کرتے ہوئے اسے 15 سے بڑھا کر 19 روپے 75 پیسے کر دیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر لیوی میں 6 روپے 33 پیسے فی لٹراضافہ کیا گیاہے جس کے بعد لیوی 6 روپے سے بڑھ کر 12 روپے 33 پیسے کر دی گئی ۔