اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی سوچ نے عالمی طاقتوں کو پیچھے چھوڑ دیا، کپتان کی قابلیت کو دنیا بھی مان گئی، شاندار خبر آ گئی

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سوچ سچ ثابت ہوئی۔ عالمی طاقتیں افغانستان کا حل صرف فوجی آپریشن ہی سمجھتی رہیں لیکن وزیراعظم عمران خان نے بارہا کہا کہ افغانستان کا حل فوجی نہیں ہے بلکہ مذاکرات ہیں، آخر کار دنیا نے عمران کی قابلیت کو مان لیا اور آج دوحہ میں امریکہ نے طالبان سے امن معاہدہ کر لیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جنگ اختتام پذیر ہو گئی، پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، امریکہ اور طالبان میں تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اس امن معاہدے میں طالبان کی جانب سے ملا عبد الغنی برادر جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن زلمے خلیل زاد نے دستخط کیے۔ واضح رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی اس تقریب میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نمائندگی۔ اس امن معاہدے کی تقریب میں 50 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، معاہدے پر دستخط کے پیِشِ نظر طالبان کا 31 رکنی وفد بھی قطر کے دارالحکومت میں موجود تھا۔ اس معاہدے میں طالبان کی قید میں تین سال رہنے والے آسٹریلین یونیورسٹی کے پروفیسر ٹموتھی ویکس نے بھی شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…