اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے بادشاہ نے وزیر اعظم کیلئے سابق وزیرداخلہ محی الدین یاسین کے نام کا اعلان کردیا ۔ ملائیشین بادشاہ کے مطابق محی الدین سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں اس لئے انہیں ملائیشیا کا آئندہ وزیراعظم منتخب کرلیاگیاہے۔نئے وزیراعظم یکم مارچ یعنی کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ماضی میں وزیر داخلہ رہنے والے 72 سالہ محی الدین یاسین
کو سابق حکمراں جماعت کی حمایت بھی حاصل تھی۔مہاتیرمحمد کی جماعت نے بھی گزشتہ روز اچانک اعلان کیا کہ وہ وزیراعظم کیلئے محی الدین یاسین کی حمایت کریں گے۔محی الدین یاسین کو اپوزیشن نیشنل فرنٹ اتحاد اور ملائیشین اسلامی پارٹی کی حمایت بھی حاصل تھی۔ مذکورہ دونوں جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کی مجموعی تعداد57 ہے اور سب نے محی الدین یاسین کے حق میں ووٹ دیا۔