اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) والدین کی نافرمانی پر سزا کا بل سینیٹ میں منظور ۔والدین اولاد کے خیال نہ رکھنے کی شکایت کمیشن کو خط یا فون پر دے سکیں گے۔وارننگ کے بجائے نہ سمجھنے والے بچوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کے پانچویں حصے پر غور و خوص کے بعد نقائص اور دہرے پن کو دور کرنے کے لیے بعض ترامیم کی سفارش کی ہے،کمیٹی نے بزرگ والد کا خیال نہ رکھنے والے بچوں کے لیے سزا اور جرمانہ مقرر کرنے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، بل کے مطابق معمر والدین،بزرگوں کے حقوق کے لیے ویلفیئر کمیشن بنےگا۔اولڈ ایچ ہومز تعمیر ہوں گے۔بل کے سیکشن 14 اور 16 کو خاررج سیکشن 8(۱) کے بعد سیکشن 17 سے ایک سطر شامل کی گئی ہے۔اجلاس میں رائٹس آف پرسنز وید ڈس ایبیلیٹیز بل 2020 پر بھی بحث کی گئی۔کمیٹی میں موجود معذور افراد نے بل کا اطلاق صرف اسلام آباد کے بجائے ملک بھر کے لیے کرنے کا مطالبہ کیا۔معذور افراد نے ہوائی سفر کے دوران پی آئی اے کے عملے کے غیر مناسب رویے کی جانب مبذول کرائی،معذور شخص نے کہا ہے کہ ہمیں متعدد بینکوں میں بھی غیر انسانی رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔قائمہ کمیٹی نے معذور افراد کو ریلیف نہ دینے پر پی آئی اے اور سٹیٹ بینک کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔