جمعرات‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کی اپنا علاج چھوڑ کر پاکستان واپسی !دوٹوک اعلان کر دیا گیا

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیماری کو متنازعہ بنانا بدترین سیاست ہے،نوازشریف بہت خوددار انسان ہیں،اگر حکومت نے کوئی ایسی صورتحال بنائی تو وہ اپنا علاج چھوڑ کرآ پاکستان جائیں گے پھر حکومت کو لگ سمجھ جائے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو رشتوں کا احساس نہیں ،جب باپ بیمار ہوتو بیٹی تڑپتی ہے۔مریم نوازکی ضمانت میرٹ پرمنظورہوئی ہے انہیں زبردستی ای سی ایل پر رکھنا غلط ہے، ہائیکورٹ میں ان کا کیس چل رہا ہے امید ہے انہیں باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔انہوںنے شہباز شریف کی واپسی کے حوالے سے کہ نوازشریف کی صحتیابی تک شہبازشریف کو ان کیساتھ رہنا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کو بجٹ بنانے کا موقع دینا چاہیے، عوام کوپتہ چلنا چاہیے کہ انہوں نے کتنی تباہی مچا دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں دو ماہ میں اتنی کتابیں پڑھیں جتنی پانچ سال میں نہیں پڑھ سکا، سوشل میڈیا پر مجھے ارسطو کہا جاتا ہے اب میں واقعی ارسطو بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ2014ء میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر دہشت گردی کے مقدمے بنتے تھے تاہم (ن) لیگ نے اپنے دور حکومت میں کسی کے خلاف بھی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…