اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش ‘‘ افغان امریکا امن معاہدے میں پاکستان کی جانب سے کون نمائندگی کرے گا تفصیلات سامنے آگئیں ، پاکستان نے امریکی صدر کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

datetime 27  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو جدید اسلحے کی فروخت پر پاکستان کے تحفظات ہیں ،پاک بھارت تعلقات کی نوعیت سب کے سامنے ہے، کسی بھارتی ریسرچ سنٹر کے پاکستان کے خلاف کام کرنے میں حیرت نہیں ہونا چاہیے ،ایران میں پاکستانی کونصلیٹ نے ہیلپ لائن قائم کی ہیں ،

شہریوں کو مکمل تعاون فراہم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ،چین میں سفارتی حکام طلبہ اور دوسرے شہریوں سے رابطے میں ہیں،کرونا وائرس کی وجہ سے چین سے ھماری تجارت کو کوئی اثر نہیں پڑا، وزیر خارجہ قطر میں امن معاہدے کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،امید ہے امریکہ طالبان معاہدے سے افغانوں کے درمیان ڈائیلاگ شروع ہوگا،پاکستان اور ملائیشیا کی قیادت کے تعلقات بہت اچھے ہیں، ملائیشیا میں جو سیاسی پیشرفت ہورہی ہے وہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے مسلح افواج مستعد اور تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمرے پر پابندی کے حوالے کونسل جنرل معاملے کو دیکھ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ امریکی صدر نے ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ،جس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،بھارت کو جدید اسلحے کی فروخت پر پاکستان کے تحفظات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایران میں پاکستانی کونصلیٹ نے ہیلپ لائن قائم کی ہیں ،کوشش کی جا رہی ہے کہ شہریوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ چین میں سفارتی حکام طلبہ اور دیگر شہریوں سے رابطے میں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چینی حکومت بھی علاج ،خوراک اور دیگر سہولیات کی

فراہمی کے لیے مکمل تعاون کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ قطر میں امن معاہدے کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ امریکہ میں ہمارا سفارتخانہ اور قونصلیٹ امریکی تھنک ٹینکس اور پالیسی امور پر رابطے میں رہتے ہیں،پاکستان ہر سطح پر امریکیوں اور دوسرے ممالک میں سفرا کے ذریعہ پالیسیاں بنانے والوں سے رابطے میں رھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنی مشرقی

سرحدوں سے ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنتا ہے، کلبھوشن اس کی ایک مثال ہے،چینی حکام نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے بہت سخت اقدامات کئے ہیں، کرونا وائرس کی وجہ سے چین سے ھماری تجارت کو کوئی اثر نہیں پڑا، کئی مواقع پر ہماری لیڈرشپ کہ چکی ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے سہولت کاری کا کام کیا ہے، امید ہے امریکہ طالبان معاہدے سے افغانوں کے درمیان ڈائیلاگ شروع ہوگا،

افغانستان کے عوام نے اپنے ملک کو استحکام کی طرف لے کر جانا ہے،پاکستان کا افغان ری کنسٹرکشن میں اہم کردار ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاک بھارت تعلقات کی نوعیت سب کے سامنے ہے، کسی بھارتی ریسرچ سنٹر کے پاکستان کے خلاف کام کرنے میں حیرت نہیں ہونا چاہئے،افغانستان میں چاردہائیوں سے جنگ ہے اورہمارا رفیوجیز کے حوالے سے کردار بڑا واضح ہے،ہم سمجھ سکتے ہیں افغان جنگ کے بارڈر ریجن کی سماجی و اقتصادی صورتحال پر منفی اثرات پڑے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کی قیادت کے تعلقات بہت اچھے ہیں، ملائیشیا میں جو سیاسی پیشرفت ہورہی ہے وہ ان کا اندرونی معاملہ ہے،کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…